منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران سے متعلق پالیسی پر میرا ٹرمپ سے کوئی اختلاف نہیں: جے ڈی وینس

تازہ ترین
ایران سے متعلق پالیسی پر میرا ٹرمپ سے کوئی اختلاف نہیں: جے ڈی وینس

ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس---فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق پالیسی پر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نومبر کے آغاز میں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ سے متعلق سوال کا جواب دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی بھاری شکست کی وجہ قرار دیا تھا۔

نائب صدر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ میرے مؤقف میں کوئی فرق نہیں۔

امریکی پالیسی ہٹلر و داعش کی پالیسیوں جیسی ہے: اسماعیل بقائی

جے ڈی وینس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جمعے کو مجھے کہا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدعنوانی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کی سیاسی قیمت چکانا پڑی، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جے ڈی وینس کے مطابق توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ صرف مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال نہیں بلکہ امریکا میں کئی دہائیوں سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہ کرنا بھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ