منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

تازہ ترین
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

شین ڈائٹز-----فوٹو بشکریہ رپورٹر

پی سی بی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2024ء اور 2026ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی۔

پی سی بی کا ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ

51 سالہ شین ڈائٹز بنگلا دیش اور نیدر لینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار تاریخ ہے، میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

شین ڈائٹز نے کہا کہ 2028ء میں پاکستان میں ہونے والے ہوم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا میرا ہدف ہے، تاہم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ