بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی، ڈاکٹرز کے فیصلے کے مطابق سہولت دینگے: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے بارے میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈاکٹر جیسا مشورہ دیں گے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔
زندہ رہا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران کا چیف جسٹس کو خط، NRO مانگ رہے ہیں، حکومت
ن لیگی رہنما نے کہا کہ وہ انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے، ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقے سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے ایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں پہنچے گا اس پر بحث ہو گی جس میں زیادہ دیر نہیں، صوبوں کا معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ