منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کیلیفورنیا نے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ کردیا

تازہ ترین
کیلیفورنیا نے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ کردیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا نے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ کردیا۔

موقف اختیار کیا کہ اوپن اے آئی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی نے حفاظتی اقدامات کے بغیر جدید اے آئی ماڈلز بنا کر عوام کو گمراہ کیا اور انہیں خطرے میں ڈالا۔

اوپن اے آئی کے ترجمان نے کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے دعویٰ پر ردعمل میں کہا کہ معاملے پر صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میکانکی لحاظ سے غلط سرگرمیوں کو سمجھنے اور انہیں درست کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ