امریکا میں فضائی سفر کرنے والوں کو نئی مصیبت کا سامنا، امریکا بھر میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پروازیں گراؤنڈ

امریکا میں فضائی سفرکرنے والوں کونئی مصیبت کا سامنا، امریکا بھر میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پروازیں گراونڈ کردی گئیں۔
یواے کا کہنا ہے کہ اسے سسٹم میں خرابی کا سامنا ہوا بعد میں ترجمان نے کہا کہ مسئلہ حل کردیا گیا۔
واضح کیا گیا ہے کہ ایسے شواہد نہیں کہ ایئر لائن پر سائبر حملہ کیا گیا ہو۔
پچھلے ہفتے بھی امریکا میں تکنیکی مسائل کے سبب طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔
پیر کو امریکا میں کئی بڑے بینکوں کے صارفین کو لاگ ان کرنے اور رقوم کی منتقلی میں مسائل کا سامنا رہا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ