کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس نے سرکاری پارکو آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے آئل لائن تک رسائی کے لیے تقریباً 200 فٹ طویل خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی، جس کے ذریعے پائپ لائن میں لوہے کا کلپ لگا کر پریشر پائپ اور پلاسٹک پائپ جوڑا گیا تھا۔
ملزمان چوری شدہ تیل ٹینکروں میں منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ایک آئل ٹینکر اور ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ چوری شدہ تیل کی سپلائی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ