منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آرمینیا میں ٹی وی پر براہ راست نشر مباحثہ دنگل میں تبدیل

تازہ ترین
آرمینیا میں ٹی وی پر براہ راست نشر مباحثہ دنگل میں تبدیل

آرمینیا میں ٹی وی پر براہ راست نشر مباحثہ دنگل میں بدل گیا، تجزیہ کار اور صحافی کیمروں کے سامنے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔

مباحثہ میں مقامی صحافی اور تجزیہ کار سیاسی صورتحال پر بات کررہے تھے کہ اس دوران تجزیہ کار نے آرمینیا کے سابق صدر Serzh Sargsyan سے صحافی کے مبینہ ذاتی تعلقات کی نوعیت پر سوال اٹھایا۔

سابق صدر پر ماضی میں کئی بار تنقید کرنیوالے صحافی نے کہا کہ تجزیہ کار کا یہ عمل اشتعال انگیزی اور ناقابل قبول ہے۔

اس موقع پر تیز اور تند جملوں کا تبادلہ ہوتے ہی تجزیہ کار اور صحافی کیمروں کے سامنے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔

ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، ٹی وی کا عملہ بیچ بچاؤ کرانے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ