عارف والا میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان سے پاک پتن جانے والی کوسٹر اور آئل ٹینکر کے درمیان عارف والا میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔
جاں بحق افراد میں باپ، بیٹی اور ماں، بیٹی بھی شامل ہیں۔
مرنے والے تین افراد کا تعلق عارف والا، دو کا پاکپتن سے ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ