بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور

فائل فوٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج بھی پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی گنجائش موجود ہے، بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں لیکن مجھے جیل میں ڈالا گیا، خواتین کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے۔
کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، وہاں بہت کام ہوا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا جنوبی پنجاب اتنا ہی ترقی یافتہ ہے جتنا لاہور ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ