منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

تازہ ترین
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردی گئی۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کو ترجیح دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، ڈرائیورز لین کی پابندی کریں، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے فوگ لائٹس استعمال کرنے اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ