منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاک سری لنکا سیریز کا آخری ٹیسٹ آج پنڈی میں ہوگا

تازہ ترین
پاک سری لنکا سیریز کا آخری ٹیسٹ آج پنڈی میں ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔

اس ٹیسٹ میں بھی توقع ہے کہ پچ فاسٹ بولرز کو مدد دے گی، میچ کی تیاریوں کیلئے دونوں ٹیموں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ