بریگزٹ سے برطانیہ کو فائدے کے بجائے زیادہ نقصان ہوا، برطانوی وزیراعظم

تصویر: اے ایف پی۔
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو فائدے کے بجائے زیادہ نقصان ہوا۔
برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے تعلقات بہتر بنانے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے معاہدوں پر اہم مذاکرات متوقع ہیں، جن میں خوراک، توانائی اور دیگر امور پر معاہدوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم ایندی برنہم نے کہا ہے کہ نئے معاہدوں سے عام شہریوں کی زندگی میں بہتری آنی چاہیے۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ پر دوبارہ سیاسی بحث حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ