منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط، قیمتیں ماہانہ بنیاد پر تبدیل کرنے کی درخواست

تازہ ترین
پیٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط، قیمتیں ماہانہ بنیاد پر تبدیل کرنے کی درخواست

پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کے بجائے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا دیا جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر ردوبدل کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ روزانہ قیمتیں تبدیل ہونے سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام مشکل ہوگیا۔

پیٹرول پمپ مالکا نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ قیمتیں کم ہونے پر مہنگے داموں خریدا گیا پیٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ