پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بےوقوفی کی انتہا: سفاری پارک کا عملہ موٹرسائیکل پر شیر کا تعاقب کرنے لگا

تازہ ترین
بےوقوفی کی انتہا: سفاری پارک کا عملہ موٹرسائیکل پر شیر کا تعاقب کرنے لگا

فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات کے امبردی سفاری پارک میں جنگلاتی عملے کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور ایس یو وی کے ذریعے شیر کا تعاقب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تین ملازمین کو برطرف کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگلاتی عملے کے تقریباً تین اہلکار موٹرسائیکلوں پر شیر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، جبکہ ایک گاڑی بھی اس کا تعاقب کررہی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم افراد نے عملے کے رویے پر سوالات اٹھائے۔

محکمہ جنگلات کے اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹس امیت وانیا نے وضاحت کی کہ عملہ شیر کو ہراساں نہیں کررہا تھا بلکہ اسے اس کے مخصوص باڑے (کرال) میں واپس لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔

ان کے مطابق دیوالی کی تعطیلات کے دوران سفاری پارک میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شام کو سفاری ختم ہونے کے بعد شیروں کو ان کے مخصوص باڑوں میں واپس جانا تھا، تاہم ایک شیر مقررہ راستے کے بجائے دوسری سمت چل پڑا، جس پر عملے نے اسے واپس لانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس جے پال سنگھ نے بتایا کہ تینوں ملازمین آؤٹ سورس کیے گئے عملے کا حصہ تھے اور شیروں کو واپس لے جانے کے مقررہ طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کے باعث انہیں ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق شیروں کو عموماً بند جیپوں کے ذریعے ان کے مخصوص باڑوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ