پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

تازہ ترین
اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کو شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور پی پی کے بیرسٹر ضمیر گھمرو نے گفتگو کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈیپنڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں، اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پڑی تو اجلاس بلائیں گے۔

اس معاملے پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر کسی صوبے کی حدود کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے جس صوبے کی حدود کو تبدیل کیا جارہا ہے، اس سے پوچھنا پڑے گا اور پارلیمنٹ سے دوتہائی اکثریت سے اجازت لینی پڑے گی۔

بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اضافہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ