پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا، سلمان اکرم راجا

تازہ ترین
ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی چیئرمین کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک جانے نہیں دیا جا رہا۔

سلمان اکرم راجا کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: لطیف کھوسہ

انہوں نے کہا کہ بانی سے براہ راست گفتگو ہونی چاہیے اور پورے نظام کی بحالی ہونی چاہیے، ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اخبار اور ٹی وی مل گیا ہے مگر یہ ان کا حق ہے کوئی مہربانی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی موقع پرستی کی نہیں بلکہ اصولوں کی سطح پر بات کریں گے، بانی کا خط ہم سب کےلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہونا چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ