پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ

تازہ ترین
ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ کے بیشتر ڈسٹرکٹس میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ گیا ہے، اپریل 2026ء تک 6 ہزار بچے حکومت کی بے حسی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نئے صوبوں کی تحریک روکنے میں ناکام پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے، پیپلز پارٹی جان لے کوئی سازش اور کوئی پروپیگنڈا مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلز پارٹی کو ناصرف سوا 2 ہزار ارب روپے سالانہ ہاتھ سے نکل جانے کا ڈر ہے بلکہ وفاق میں حکومتی باری نہ لگنے کا خوف بھی کھائے جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 سال سے لگا تار پیپلز پارٹی کی نااہل سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث آج اندرون سندھ کے 48 فیصد بچوں کے دماغ اور جسم ان کی عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا۔

ترجمان کے مطابق سندھ کے بیشتر ڈسٹرکٹس میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ گیا، اپریل 2026 تک 6 ہزار بچے حکومت کی بے حسی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئے، حکمران کراچی کی پانی کی لائنوں کا پانی چوری کرکے شہریوں کو ٹینکرز کےذریعے بیچتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ