پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایسا لگتا ہے وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے، راجا ناصر عباس

تازہ ترین
ایسا لگتا ہے وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے، راجا ناصر عباس

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خط سے متعلق گفتگو میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ خط میں قیدی کے اپنے حقوق کی پامالی کا ذکر کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: لطیف کھوسہ

انہوں نے کہا کہ چند وزراء دعویٰ کرتے ہیں کہ باہر سے کھانا لا کر دیا جاتا ہے اور چیک اپ ہوتا ہے، کیا خود وفاقی وزراء کھانا کھانے کے بعد بیمار نہیں ہوتے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے ان وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے، انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور یہ صوبوں یا اقتدار کو مضبوط کرنے کے پیچھے پڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ فوری پانی پی ٹی آئی کی صحت پر توجہ دیں، ایسا لگتا ہے ان وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ