پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کرانے کی ہدایت کردی۔
پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ کے مطابق رجسٹریشن اور لائسنس کی تجدید کے لیے 8 فروری 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مسلسل 10 سال تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کا نام پی ایم ڈی سی رجسٹر سے خارج ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرز ریگولیٹری کارروائی سے بچنے کےلیے بر وقت رجسٹریشن تجدید کروائیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ