سلمان اکرم راجا کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔
وفاقی آئینی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقاتوں کے حوالے سے جس رہنما نے بات کی اسے دھیلے کی اہمیت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرواتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہوئی، جون کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ملاقات کروائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج تک سلمان اکرم راجا گرفتار بھی نہیں ہوئے، میں تو اُن کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا، انہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اخلاقی جرات ہے تو سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ یہ چار گھنٹے کی ملاقات ہوئی جو کوئی چھوٹی ملاقات نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ منظور نظر وہ ہیں یا میں، یہ فیصلہ آپ کریں، اگر کسی کو تکیلف ہے وہ استعفیٰ دے کر علیحدہ ہو جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ