پاکستان دوست قوتیں ملکی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کریں: چوہدری شجاعت

فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دوست قوتیں ملکی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی ہے۔ لاہور سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محمد علی درانی نے چوہدری شجاعت کو چھوٹے صوبوں کے قیام کی تحریک میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔
محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت چھوٹے صوبوں کے قیام کی بھرپور حامی ہے۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کےلیے مقدم پاکستان اور اس کے مفادات کو ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دوست قوتیں ملکی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ