پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شاہ سلمان نے یمن آپریشن کی جوائنٹ فورسز کے سربراہ فہد بن حمد السلمان کو برطرف کر دیا

تازہ ترین
شاہ سلمان نے یمن آپریشن کی جوائنٹ فورسز کے سربراہ فہد بن حمد السلمان کو برطرف کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن آپریشن کی جوائنٹ فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی مشترکہ افواج کے سربراہ فہد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزارت دفاع میں عسکری امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو سعودی مشترکہ افواج کا قائم مقام کمانڈر مقرر کردیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ