پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

تازہ ترین
تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

ربعیہ احسن: فائل فوٹو

راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ تفتیش میں ثابت ہو چکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، ملزم نے بیان دیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ربیعہ کی فیملی اگر ملزم سے سمجھوتا کرتی ہے تو یہ عدالتی معاملہ ہے، ربیعہ کے لواحقین کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے پر پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں، گولی غلطی سے چلی یا جان بوجھ کر ماری گئی یہ معاملہ زیر تفتیش ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اس تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ تمام شواہد کو فارنزک کے لیے پی ایف ایس اے لاہور بھیج دیا ہے، آج ملزم احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے، ربیعہ قتل کیس میں 100 فیصد انصاف ہوگا، ربیعہ قتل کیس کی تفتیش میں ہر پہلو کو بڑی باریک بینی سے کور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ربیعہ قتل کیس میں اہم شواہد اور بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں، ربیعہ قتل کیس کی تفتیش سے حاصل تمام حقائق کو جب ملائیں گے تو نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا، ربیعہ قتل کیس میں ایک ہی ملزم احسن ہے، ہم نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، شواہد جمع کرکے چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ