پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا: تفریح کیلئے جانیوالی خاتون فائر فائٹر 50 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک

تازہ ترین
امریکا: تفریح کیلئے جانیوالی خاتون فائر فائٹر 50 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک

فوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست میسوری میں دورانِ سیر پہاڑی چٹان سے تقریباً 50 فٹ نیچے گر کر 36 سالہ خاتون فائر فائٹر ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سارہ لانگسٹ منگل کے روز ایک دوست کے ساتھ پنیکل یوتھ پارک میں سیر کر رہی تھی کہ اچانک چٹان سے نیچے جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں دو بچوں کی ماں سارہ لانگسٹ بے ہوشی کی حالت میں زمین پر پڑی تھی۔ اسے فوری طبی امداد اور سی پی آر فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

بون کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال ایسے شواہد نہیں ملے جن سے یہ شبہ ہو کہ موت حادثے کے علاوہ کسی اور وجہ سے ہوئی۔

سارہ لانگسٹ انڈیپینڈنس فائر ڈپارٹمنٹ میں فائر فائٹر اور خطرناک مواد سے نمٹنے کی ماہر تھی۔ انہوں نے مارچ 2025 میں محکمے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ