خیبر پختونخوا میں فوج کی مسلسل تعیناتی سے متعلق آئینی عدالت میں جواب جمع

خیبر پختونخوا میں کسی استثنیٰ کے بغیر سول انتظامیہ کی معاونت کےلیے افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئینی عدالت کے حکم سے متعلق جواب جمع کرادیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ فی الحال خیبر پختوا کے کسی ضلع یا علاقے سے افواج واپس بلانے یا تعیناتی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
خیبر پختوا میں سول انتظامیہ، قیمتی انسانی جانوں، سرکاری املاک، اہم تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، مسلح افواج کی مسلسل معاونت اور عملی موجودگی کی ضرورت ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے حکم میں کے پی حکومت سے فوج کی تعیناتی کے بارے میں تفصیل مانگی تھی اور پوچھا تھا کہ کن اضلاع میں فوج کی ضرورت ہے اور کن اضلاع میں ضرورت نہیں ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ