بشریٰ بی بی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کا انکشاف

وکلاء نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کا انکشاف کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر نے کہا کہ جیل میں بشریٰ بی بی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلے، جنہیں جیل کے عملے نے مارا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ صفائی کی صورتحال خراب ہے، چوہے، کاکروچ اور کیڑے پھرتے رہتے ہیں۔
وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی کی صحت خراب ہے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے، 10 نومبر کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی کا بتایا۔
وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ خود بشریٰ بی بی نے بتایا ڈاکٹر کہتے ہیں ان کی آنکھ کی سرجری ہوگی۔
عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ طلب کیا جائے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کروایا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ