گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، ملزم کی مختلف دفعات اخراج کی درخواست خارج

کولاج فوٹو: فائل
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں ملزم کی مختلف دفعات اخراج کی درخواست خارج کردی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، اس دوران پراسیکیوٹر نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نوید حسین نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کو طول دینے کےلیے غیرمتعلقہ درخواستیں دی جارہی ہیں۔ چالان میں موجود الزامات کے مطابق دفعات درست ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی عدالت نے پہلے بھی دہشتگردی کی دفعات سے متعلق درخواست خارج کی ہے۔
اڈیالہ جیل سے ملزم سعد عباسی کو آج عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔ ملزم کی عدم دستیابی کے باعث پراسیکیوشن کے مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ