پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 26 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 26 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 26 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تمام اہم اقتصادی اظہاریے بہتر ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق معیشت نے ملکی، عالمی اقتصادی دھچکوں کے مقابلے میں لچک دکھائی ہے۔ محتاط زری پالیسی، معاشی اصلاحات معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے میں معاونت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے کی اشیا سازی کی بحالی سے حقیقی جی ڈی پی نمو میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2027 میں حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 تا 4.5 فیصد کی حد میں رہنے کا تخمینہ ہے۔

ایس بی پی کے مطابق معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے درآمدات کا حجم بڑھا ہے، کارکنوں کی ترسیلات میں مضبوط نمو کے سبب مالی سال 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.1 فیصد تک محدود رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے زر مبادلہ کی بھاری خریداری اور پیشگی واجبات میں کمی سے زر مبادلہ ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مشرقِ وسطی تنازع کے باوجود مالی سال 26 کے دوران مہنگائی وسط مدتی ہدف 5.0 تا 7.0 فیصد کی بالائی حد کے قریب رہی۔ ایل نینو کی ابتر صورت حال زرعی منظرنامے کےلیے خطرہ ہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ مالی سال 27 میں جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے صفر تا 1.0 فیصد کی حد میں رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 27 میں منگائی بتدریج کم ہو کر 5.0 تا 7.0 فیصد کے وسط مدتی ہدف کی حد میں آجائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ