پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بٹگرام، جنگلات میں غیر قانونی کٹائی ثابت نہ ہوسکی

تازہ ترین
بٹگرام، جنگلات میں غیر قانونی کٹائی ثابت نہ ہوسکی

بٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔

محکمہ جنگلات نے غیر قانونی کٹائی سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الائی کمپارٹمنٹ نمبر 8 میں 362 درختوں کی کٹائی منظور شدہ ریکارڈ کے مطابق قرار پائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 362 درختوں کے ریکارڈ سے موازنہ کیا گیا، بےضابطگی سامنے نہیں آئی، الائی جنگلات میں غیر مجاز کٹائی کے شواہد نہیں ملے۔

انکوائری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ راستے کی بندش کے باعث لکڑی عارضی طور پر جنگل میں رکھی گئی، انکوائری کمیٹی کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت اور غفلت کے شواہد نہیں ملے۔

رپورٹ میں جنگلات سے متعلق وائرل ویڈیو کے پس منظر اور ممکنہ گمراہ کن معلومات کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ