پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے انتظامی یونٹس ناگزیر، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا، جسٹس (ر) وجیہ

تازہ ترین
نئے انتظامی یونٹس ناگزیر، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا، جسٹس (ر) وجیہ

جسٹس (ر) وجیہ الدین : فائل فوٹو

عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا، انتظامی یونٹس بنانے کیلئے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ضروری نہیں۔

اپنے بیان میں وجیہ الدین نے کہا کہ تحلیل صوبہ مغربی پاکستان آرڈر 1970 کی ترمیم و تصیح سے صوبوں کی تشکیل نو ہوسکتی ہے، سندھ انتظامیہ میں کوئی میرٹ نہیں، افسران کام کم اور رشوت زیادہ لے رہے ہیں۔

وجیہ الدین نے کہا کہ مسائل کا حل وِن وِن سچویشن میں ہے، وہی ممالک ترقی کرتے ہیں جہاں لوگ شیر و شکر ہو کر رہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی 40 ارب ڈالر بھیج رہے ہیں، 25 کروڑ آبادی صرف 30 کروڑ کی اشیا برآمد کر پا رہی ہے۔

رہنما عام لوگ اتحاد کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کے بعد سینیٹ میں غیر متناسب نمائندگی ہوگی، وفاقی توازن بگڑنے کے خدشے کو بھی دیکھنا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ