پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

معاشی خود مختاری قومی سلامتی سے جدا نہیں کی جاسکتی، احسن اقبال

تازہ ترین
معاشی خود مختاری قومی سلامتی سے جدا نہیں کی جاسکتی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی خود مختاری کو قومی سلامتی سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

نارووال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قومی خود مختاری کا انحصار معاشی خود مختاری پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی خود مختاری کو قومی سلامتی سےجدا نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کو اپنا پیداواری نظام اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری صنعتی ترقی اور برآمدات کی صلاحیت کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ