بلاول سے پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ملاقاتیں، سندھ کی سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل پر گفتگو

فوٹو: ایکس پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق وزیر مذہبی امور و اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور انہیں سجاول کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ کے سینئر سیاست دان قائم علی شاہ نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ