فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

فوٹو: فائل
امریکی شرح سود میں اضافے کے توقعات پر سونے کا بھاؤ گر رہا ہے۔ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوتی ہوئی 4 لاکھ کے نزدیک پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 715 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 864 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ