پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ

تازہ ترین
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ

فوٹو: فائل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کے اضافے کا امکان مسترد ہوگیا، چیمپئن شپ کےلیے بدستور 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2029 تک ڈبلیو ٹی سی میں 9 ٹیمیں ہی رہیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈبلیو ٹی سی میں افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کو شامل کرنے کی تجاویز تھیں۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 2029 سے 2031 کے ایف ٹی پی میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر نظر ثانی ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ