کراچی: کتے کے چہرے پر کاٹنے سے متاثرہ 5 سالہ بچی 3 ماہ بعد جاں بحق

کراچی کے چیریٹی اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ زیرِ علاج 5 سال کی بچی انتقال کر گئی۔
ترجمان چیریٹی اسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کا تعلق کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ نیو سبزی منڈی سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی کو تقریباً 3 ماہ قبل کتے نے چہرے اور سینے پر کاٹا تھا۔
کتے کے کاٹنے کے کتنے گھنٹوں میں ریبیز ویکسین ضروری ہے؟
متوفیہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی کو نجی کلینک میں علاج کے لیے لے جایا گیا تھا اور ابتدائی طبی امداد کے دوران زخم کی مناسب صفائی نہ کیے جانے کی نشاندہی ہوئی تھی۔
اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی کو اینٹی ریبیز ویکسین بھی نہیں دی گئی تھی اور نہ کسی اسپتال کو ریفر کیا گیا تھا، جبکہ مذکورہ بچی کو 15 نومبر کو اسپتال میں ریبیز کی علامات ظاہر ہو نے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔
چیریٹی اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں رواں سال جنوری سے اب تک کتے کےکاٹنے کے 17 ہزار مریض لائے گئے، جن میں سے اب تک 30 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ