عراقی صدر کی ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل

عراق کے صدر نزار آمیدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
عراق کے صدر نزار آمیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی صدر نزار آمیدی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی جنگیں ختم کرانے کے اپنے انتخابی وعدے پورے کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں امن لانے کے لیے نہایت اہم شخصیت ہیں۔
کویت میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی افسر کی کانگریس میں شکایت
عراقی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ ختم کر کے مشرقِ وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امن و خوش حالی لا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جنگیں ختم کرنے، خطے میں امن لانے کے اپنے مؤقف پر واپس آنا چاہیے۔
عراقی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف روس، یوکرین جنگ سمیت دنیا کے دیگر تنازعات سے متعلق تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ