پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ہم تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے: ایرانی سفارتخانہ افریقا کی امریکی بحریہ کے 2 افسران کو دھمکی

تازہ ترین
ہم تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے: ایرانی سفارتخانہ افریقا کی امریکی بحریہ کے 2 افسران کو دھمکی

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارت خانے نے امریکی بحریہ کے 2 افسران کو دھمکی دے دی۔

ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی 13 نومبر کو اس وقت دی گئی جب امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس سپرونس مشرقِ وسطیٰ میں 357 روزہ تعیناتی کے بعد سان ڈیاگو واپس پہنچا۔

ٹرمپ کی چین روانگی سے قبل تیسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

ایرانی سفارت خانے نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر لی آر ٹیٹ اور ایگزیکٹیو آفیسر جیفری ای یارک کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ایرانی سفارت خانے نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں افسران نے مارچ میں میناب اسکول پر ٹوماہاک میزائل حملے کا حکم دیا تھا، جس میں 168 بچے شہید ہوئے تھے۔

امریکی محقق بہنام طالب لو نے اس دھمکی کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

یہ دھمکی ٹرمپ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایران کو امریکی اعلیٰ حکام کے قتل کی کوشش سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے پر ایران زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ