پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق

تازہ ترین
راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق

راولپنڈی کے مری روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچ جانے والا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ شہری کو مری روڈ مریڑ چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد شہریوں نے بزرگ شخص کو اٹھا کر سڑک کنارے بٹھا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اچانک پل کے کنارے سے نالہ لئی میں جا گرا، ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے نالہ لئی میں گرنے والا شہری دم توڑ گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ