نئے انتظامی یونٹس و صوبوں کا قیام ملکی ترقی و استحکام کیلئے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی

چیئرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
چیئرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کا قیام ملکی ترقی و استحکام کے لیےضروری ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وفاق کو 66 فیصد اور سندھ کو 97 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے، اس شہر کو بنیادی سہولتوں اور جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جاگیردارانہ نظام اور چند خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری نے ملک کی ترقی کا راستہ روکا ہے۔
حق جتانا نہیں، دلوانا ہمارا کام ہے: خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی اصل آبادی کو کم ظاہر کرنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے، آبادی کےحساب سے اختیارات و وسائل شہری سندھ کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے عوام متحد ہو کر عملی جدوجہد کریں۔
چیئرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام شارعِ فیصل پر حقیقی ریفرنڈم کے ذریعے اپنی حمایت کا اظہار کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ