پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: تعلقات ختم کرنے پر جنونی شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کے 2 کتوں کی جان لے لی، ویڈیو کال پر لرزہ خیز مناظر دکھا دیے

تازہ ترین
بھارت: تعلقات ختم کرنے پر جنونی شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کے 2 کتوں کی جان لے لی، ویڈیو کال پر لرزہ خیز مناظر دکھا دیے

ملزم سنجیب بھٹاچاریہ—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات ختم ہونے کے بعد انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اس کے 2 پالتو کتوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے پالتو کتوں کی ہلاکت کی کارروائی ویڈیو کال کے ذریعے خاتون کو بھی دکھائی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سنجیب بھٹاچاریہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈی جے پرینوا نامی خاتون کے ساتھ رہتا تھا۔

دونوں کے تعلقات کچھ عرصے سے کشیدہ تھے، جس کے بعد خاتون نے الگ رہائش اختیار کر لی تھی تاہم، وہ اپنے دونوں پالتو کتوں کو ملزم کی دیکھ بھال میں چھوڑ گئی تھی۔

بھارت میں 7 افراد کا قتل، ملزم ایک، خوفناک حقائق

پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں سنجیب نے خاتون کو ویڈیو کال کی، جس کے دوران اس نے ایک کتے کو رسی سے لٹکتے ہوئے دیکھا، یہ منظر دیکھ کر خاتون شدید صدمے سے دوچار ہو گئی اور فوری طور پر علاقے کے ایک مقامی شخص سے رابطہ کر کے اسے فلیٹ کا جائزہ لینے کے لیے کہا۔

موقع پر پہنچنے والے شخص نے دونوں کتوں کو مردہ پایا، جبکہ فلیٹ میں ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد یادیوپور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی، جس نے سنجیب کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا اور بعد ازاں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک کتا مقامی نسل کا تھا، جبکہ دوسرا بیگل نسل سے تعلق رکھتا تھا، جنہیں ممکنہ طور پر اینٹ سے بے رحمی کے ساتھ مار مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

دونوں کتوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں، پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ