تھائی لینڈ: عمارت میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک، 30 زخمی

تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی قصبے پتونگ میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
تھائی میڈیا کے مطابق آگ صبح سویرے عمارت کی نچلی منزل پر قائم دکانوں میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں پر واقع رہائشی مکانات اور قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تھائی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ