نئے صوبے کسی پارٹی کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبے کسی پارٹی کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ریاست چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کر رہا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اگر اپنی کارکردگی پر اعتماد ہوتا ہے تو 10 صوبے بن جانے سے انہیں فرق نہیں پڑے گا، مگر انہیں پتہ ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی: مصطفیٰ کمال
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پورے پاکستان میں کتنے فیصد لوگ ووٹ دیتے ہیں؟ اگر عوام کوئی بات کر دیں تو وہ سپریم ہے، آج جو بھی بات کی جا رہی ہے وہ تجزیہ ہے، 18 ویں ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے کام میں غیر مشروط طور پر شامل ہو جائے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور عوام کی سوچ بدل رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ