پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گورنر راج کے تحت کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنے رہنما کو معطل کر دیا: ایمل ولی خان

تازہ ترین
گورنر راج کے تحت کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنے رہنما کو معطل کر دیا: ایمل ولی خان

مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان---فائل فوٹو

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی اقتدار کی نہیں اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج کے تحت قائم کسی بھی کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا ہمارا واضح فیصلہ ہے۔

ایمل ولی کا کہنا ہے کہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا حصہ بننے والے افراد کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، کمیٹی کا حصہ بننے پر 1 رہنما کی بنیادی رکنیت پارٹی معطل کر چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے وقت بیان کردہ مقاصد کے حصول میں عملی پیش رفت نہیں ہوئی، امن و امان کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

اے این پی کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر اور دہشت گردی کی واپسی کے ذمے داروں کے احتساب کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ