پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شاہ چارلس کو بچپن کی خواہش پوری کرنے کی پیشکش

تازہ ترین
شاہ چارلس کو بچپن کی خواہش پوری کرنے کی پیشکش

شاہ چارلس سوم—فائل فوٹو

شاہ چارلس سوم کی زندگی کے ایک بڑے پچھتاوے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ شاہ چارلس کو آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ وہ بچپن میں اپنی بہن شہزادی این کے ہمراہ برطانیہ کے مشہور تفریحی ریزورٹ ’بٹلِنز‘ میں چھٹیاں گزارنے نہیں جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس نے بچپن میں متعدد بار اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم اور والد شہزادہ فلپ سے درخواست کی تھی کہ مجھے اور میری بہن کو بٹلِنز کے تفریحی مقام پر چھٹیاں گزارنے کی اجازت دی جائے، تاہم ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکی۔

اس کے بجائے شاہی خاندان کے بچوں کی تعطیلات عموماً اسکاٹ لینڈ کے بالمورل قلعے اور نورفولک میں واقع سینڈرنگھم اسٹیٹ میں گزرتی تھیں۔

ملکہ کمیلا چھتری لیکر آگے نکل گئیں، شاہ چارلس بارش میں بھیگتے رہ گئے

شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ شاہ چارلس اکثر اپنی زندگی کے پچھتاے کا ذکر کرتے ہوئے اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں بیان کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1963ء میں ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ خود بٹلِنز کے ویلز میں واقع تفریحی کیمپ گئے تھے، لیکن اپنے بچوں کو ساتھ نہیں لے کر گئے۔

شاہ چارلس کے اس انکشاف کے بعد بٹلِنز ریزورٹس کی انتظامیہ نے ان کی بچپن کی خواہش پوری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم بادشاہ کی 78 ویں سالگرہ اور بٹلِنز کے قیام کے 90 سال مکمل ہونے پر شاہ چارلس اور ان کی فیملی کو اپنے کسی بھی تفریحی مقام پر خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ