پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں، پی ٹی آئی کی درخواست منظور، وفاقی آئینی عدالت کی اپنے حکم میں ترمیم

تازہ ترین
3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں، پی ٹی آئی کی درخواست منظور، وفاقی آئینی عدالت کی اپنے حکم میں ترمیم

خیبرپختونخوا میں 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 نومبر کے اپنے حکم میں ترمیم کر دی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 5 نومبر کے وفاقی آئینی عدالت کے حکم سے پشاور ہائیکورٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ اس حکم کے باعث وکلا کی پریکٹس بھی رک گئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلق معاملات تک محدود تھا، پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت کرسکتی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ آرٹیکل 245 کی سادہ تشریح کے مطابق آرٹیکل 199 کے مقدمات نہیں سنے جاسکتے، تاہم اگر آرٹیکل 245 کی لفظی تشریح کی جائے تو پورا عدالتی نظام مفلوج ہو جائے گا۔

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور بار کونسل کو بھی مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ