پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

روس پر یوکرینی ڈرون حملے، بچے سمیت 3 افراد زخمی

تازہ ترین
روس پر یوکرینی ڈرون حملے، بچے سمیت 3 افراد زخمی

روس پر یوکرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں میں 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات روس نے یوکرین کے 1 ہزار 336 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کا روسی اسلحہ گودام، آئل ٹرمینل، گولہ بارود کی فیکٹری پر ڈرون حملہ

روسی حکام نے بتایا ہے کہ روسی علاقے روستوف میں ڈرون حملے کے بعد 4 صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی۔

روسی حکام کے مطابق ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 3 گھروں اور گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ