فیصل آباد: 5 افراد کا ڈنڈوں اور بلے سے تشدد، 12 سالہ لڑکا جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں معمولی جھگڑے پر تشدد سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 5 افراد نے ڈنڈوں اور کرکٹ بیٹ سے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور: معمولی جھگڑے پر قینچی کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار
حکام نے بتایا ہے کہ زخمی لڑکے کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ 2 نامزد سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ