پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سابق سربراہ اینویڈیا جینسن ہوانگ پر دفتر میں ملازمین کو دھمکانے اور بدسلوکی کے سنگین الزامات

تازہ ترین
سابق سربراہ اینویڈیا جینسن ہوانگ پر دفتر میں ملازمین کو دھمکانے اور بدسلوکی کے سنگین الزامات

اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ---فائل فوٹو

اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ سے متعلق سینئر ملازمین کو اجلاسوں میں تضحیک کا نشانہ بنانے، چیخنے چلانے اور دھمکیاں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق فروری میں 30 سے زائد اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کے دوران ہوانگ نے نائب صدر جے پوری سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ بیمار ہو کر مر جائیں، ایک اور اجلاس میں سینئر عہدیدار کو ’کاروبار کی سمجھ نہ ہونے‘ پر سرِعام ڈانٹا جبکہ ایک موقع پر مبینہ طور پر ملازم پر پانی کی بوتل بھی پھینکی۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں جینسن ہوانگ کے برلن میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان پر تنقید اور دیگر اجلاسوں میں ملازمین سے سخت رویے کے واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں۔

جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے امکانات

جینسن ہوانگ کی سوانح عمری کے مصنف اسٹیفن وٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جینسن اختلافِ رائے برداشت نہیں کرتے تھے اور معمولی اختلاف پر بھی غصے میں آجاتے تھے۔

یہ الزامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب جینسن ہوانگ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو بطور اینویڈیا کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔

جینسن ہوانگ کے مبینہ ازدواجی تعلقات اور کم از کم 3 خواتین سے روابط سے متعلق دعوے بھی سامنے آئے ہیں جن میں کمپنی کی نائب صدر کمبرلی پاؤل کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ان الزامات کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ