پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دورانِ پرواز طیارے کے کیبن میں پانی بھر گیا، شکاگو میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین
دورانِ پرواز طیارے کے کیبن میں پانی بھر گیا، شکاگو میں ہنگامی لینڈنگ

امریکی فضائی کمپنی فرنٹیئر ایئر لائنز کے 1 مسافر طیارے کو دورانِ پرواز باتھ روم کے نل سے پانی کے شدید رساؤ کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باتھ روم کے نل سے پانی کے شدید رساؤ کی وجہ سے طیارے کا کیبن پانی سے بھر گیا اور پائلٹ نے ممکنہ برقی خرابی کے خدشے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔

فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز 3566 امریکی شہر ڈینور سے ڈیٹرائٹ جا رہی تھی کہ اچانک طیارے کے اگلے حصے میں موجود باتھ روم کے نل میں خرابی پیدا ہو گئی اور پانی تیزی سے کیبن میں پھیلنے لگا۔

پانی طیارے کے راہداری والے حصے تک پہنچ گیا اور مسافروں کی نشستوں کے درمیان فرش بھی زیرِ آب آ گیا۔ صورتِحال کی سنگینی کے پیشِ نظر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے‘ کی ایمرجنسی کال دی اور طیارے کو شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ طیارے کے باتھ روم کے نل سے اتنی زیادہ مقدار میں پانی خارج ہو رہا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے کے کیبن میں پھیل گیا ہے اور اب جہاز کے برقی نظام تک پانی کے پہنچنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

لندن سے آنیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پولینڈ کا ایئر پورٹ بند

رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود ایک مسافر جو پیشے کے اعتبار سے پلمبر تھا، اس نے عملے کی مدد کرتے ہوئے پانی کی فراہمی بند کرنے کے لیے والو تلاش کیا اور اسے بند کر دیا۔

تاہم اس وقت تک کافی مقدار میں پانی طیارے کے اندر پھیل چکا تھا اس لیے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ برقرار رکھا اور طیارے کو شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت اتارا گیا۔

ایئر لائن کے مطابق اس واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ