فیصل آباد: 13 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

فیصل آباد میں 13 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والے میموری کارڈ میں دیگر بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوز بھی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سرگودھا: 4 افراد کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے ملزم سے ایک میموری کارڈ برآمد کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر دیگر بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بھی موجود تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ